اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بدھ کے روز فضائیہ کی مدد سے دیرالزور کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کر کے المقابر کے علاقے میں علوش کی پہاڑیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
شامی فوج نے جنوبی دیرالزور کے علاقے میں کئی دہشت گردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ادھر الجنینا کے عوام نے دیرالزور کے شمال میں داعش دہشت گردوں کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
دریں اثنا مخالفین سے وابستہ آرا ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے الصور کے ایک بازار پر امریکی طیاروں کی بمباری میں بیس سے زائد عام شہری جاں بحق جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچّے شامل ہیں۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جبہت النصرہ کے دہشت گردوں نے شام میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امدادی قافلے پر حملہ کیا ہے۔
شام کے فوجی ذرائع کے حوالے سے ایک اور خبر یہ ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیارے نے القلمون کی پہاڑیوں کے قریب شامی فوجیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب بمباری کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169